حساس اداروں ،محکمہ روینیو ، پولیس اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے لائسنس جاری کرنے والے شعبے کے عملے نے سکھر کے علاقے گولیمار میں واقع مرچ اور مصالحہ جات بنانے والی فیکٹریوں پر۔اچانک چھاپے۔مارے تو ان فیکٹریوں سے مرچ و دیگر مصالحہ جات میں ملاوٹ کی جارہی تھی جس پر چھاپہ مار ٹیم۔نے ملاوٹ شدہ مصالحہ جات اور ان میں ملاوٹ کے لیے رکھا گیا سامان برآمد کرلیا اور تین فیکٹریوں کو سیل کردیا اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا چھاپہ مارٹیم کے مطابق چند روز قبل بھی ان فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے تھے اور مرچ و دیگر مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنےپر ان فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا تھا لیکن سندھ فوڈ اتھارٹی کے گرفتار ملزمان نے فیکٹری مالکان سے ساز باز کرکے یہ فیکٹریاں دوبارہ کھلوادی تھیں اور یہاں پر ملاوٹ کا دہندہ ایک بار پھر شروع کیا گیا تھا تاہم اطلاع پر گذشتہ روز ڈی سی سکھر نے حکام کو فوری کاروائی کی ہدایت کی تھی جس پر آج ٹیم نے کاروائی کرکے ان فیکٹریوں کو سیل کردیا ہے دوسری جانب حراست میں لیے گئے سندھ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین اسد اور شیراز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈائریکٹر صاحب کے حکم پر ان فیکٹریوں کو ڈی سیل کیا تھا ان کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے