پاکستان نے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، آئی ایس پی آر

پاکستان نے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں تزویراتی استحکام کو بڑھانا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم کی لانچنگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، سٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد مختلف ویپن سسٹمز کے مختلف ڈیزائنز، تکنیکی پیرامیٹرز اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی مہارت کی تعریف کی دریں اثنا صدر مملکت عارف علوی، نگراں وزیراعظم اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر سٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔