سکھر :جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم و دستار فضلیت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔صدارت خلیفہ مولانا محمد اشرف جتوئی،ڈاکٹر سعید اعوان،خلیفہ محمود علی میمن،خلیفہ حسیب احمد راھوجو،خلیفہ حافظ اعجاز احمد منگی،خلیفہ میر محمد عباسی نے کی۔اس موقع پر ممتاز عالم دین مفتی جنید احمد راجپر طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت و عشق رسول صلی اللہ علئیہ وسلم ہی ہمارے مسائل کے لئے اکسیر دوا ہے۔ہم بڑے خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں آقا دوجہاں رحمت العالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا اور آج کے دور کے کامل ولی خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کی نسبت عطا کی۔ہم اپنی قسمت پر جتنا بھی ناز کریں کم ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ادا اللہ تعالی کو محبوب ہے۔محبوب سجن سائیں بڑے غریب نواز ہیں کے ہم سب پر شفقت خاص ہے کہ شب و روز کی روحانی محنت سے فیوض و برکات مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کرتے ہیں اور جب ہم صحبت میں جاتے ہیں تو ہمارے قلوب میں نور مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم انڈیل دیتے ہیں ہمیں وہ کیفیات محسوس ہوتی ہیں ہمیں اسلام پر عمل کرنے میں لطف آتا ہے۔اور گناہوں سے نفرت ہوجاتی ہے۔اس موقع پر مشھور ٹناء خواں فقیر مدھوش طاہری،عمیر قادری نے منفرد انداز میں ثناءخوانی کی۔مدرسہ انوار طاہریہ کے طلباء کی دستار اور طالبات کو چادریں دی گئیں۔اس موقع پر حافظ عظمت اللہ طاہری،وڈیرہ بخشل خان لکھن، آصف راجپوت،صبغت اللہ میمن،،حافظ محمد عمر طاہری،،مولانا عبید اللہ،علی نواز لکھن،حامد علی میمن،تاج محمد لکھن دیگر نے شرکت کی۔آخر میں لنگر کا بھی اہتمام تھا۔