کراچی : حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد سونے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے پر آگئی تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے بعد صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور کریک ڈاؤن کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے ہوگئی کریک ڈاؤن کے بعد سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 27 ہزار روپے کی کمی ہوچکی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 24 ہزار 715 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 ڈالر سستا ہوا اور فی اونس سونا 1826 ڈالر سے کم ہو کر 1814 ڈالر فی اونس ہوگیا گذشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 92 ہزار روپے پر تھی ، دو ستمبر سے اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 50 ہزار روپے کی کمی ہو چکی ہے سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ پاکستان میں روپے کی قدر اور امریکا اور یورپ میں شرح سود میں مسلسل اضافہ بتایا جا رہا ہے۔