سکھر:بڑھتی ہوئی عوامی شکایات، آلودگی اور ٹریفک جام کے مسائل حل کرنے کے لیے ضلع،

سکھر:بڑھتی ہوئی عوامی شکایات، آلودگی اور ٹریفک جام کے مسائل حل کرنے کے لیے ضلع، میونسپل کارپوریشن اور پولیس نے مشترکہ طور پر داعمی مرض کی شکل اختیار کر نے والی تجاوازت کے خاتمے کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر شہری صوبیہ فلک راؤ، اے ایس پی فاضل گیلانی، بلدیہ کے شعبہ انسداد تجاوزات کے افسران محمد افضل چنہ کی نگرانی میں بھٹہ روڈ، سرے راہ و اطراف کے علاقوں انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز کیا، بلدیہ کے اہلکاروں نے فٹ پاتھ اور سڑک پر موجود الماری، کرسی، ٹیبل، سمیت دیگر سامان تحویل میں لیکر بلدیہ کے اسٹور پہنچایا جبکہ دکان کے باہر غیر تعمیرات کو مہندم کردیا. تجاوازت آپریشن شروع ہوتے ہی قانون شکنی کے ماہر تاجروں نے اپنے کاریگروں کے ہمراہ سامان دکان، کارخانوں، گلی محلوں میں پہنچایا، اس موقع پر موجود ریونیو، پولیس اور بلدیہ کے افسران نے متنبہ کیا کہ اگر دوبارہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا. بھٹہ روڑ پر مشترکہ طور پر پر شروع ہونے والے آپریشن پر مکینوں راہگیروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کنارے آباد خوبصورت شہر کو سب سے زیادہ نقصان تجاوازت نے پہنچایا ہے. اسکی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئے سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے. اس بیماری میں وہ تاجر، رہنما شامل ہیں جو سیاسی اثر رسوخ رکھتے ہیں. ماضی میں بھی اس طرح کے متعدد تجاوازت آپریشن کیے گئے مگر بعض تاجر تنظیموں کے خودساختہ لیڈروں کی وجہ سے ناکام رہے ہیں. اگر انتظامیہ اس مہم کو کامیاب بنانا چاہتی ہے تو شہر بھر میں بے رحم بلاتفریق انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے. آپریشن میں موجود اہلکاروں نے بتایا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، میونسپل کمشنر کے احکامات پر شہر کو تجاوازت سے پاک کرنے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے آج دوبارہ بھٹہ روڈ نالیوں، گٹروں ،فٹ پاتھ پر قائم پختہ تعمیرات کو مشین کے ذریعے ختم کیا جائے گا.