کراچی کے بعد اب سکھر کی مسائل حال کرنے کی کوششیں کی جائی گی جس میں صاف پینے کا پانی کو جلد شہریوں کو مہیا کروائیں گے،تعمیراتی منصوبے سڑکیں، ڈرینج،تجاوزات، قبرستانوں پر غیرقانونی قبضو کا جائزہ لے کر ان پر ایکشن ہوگا ان خیالات کا اظہار نئے تعینات کمشنر سکھر سمیع الدین صدیقی نے اپنے دفتر میں سینئر صحافی کے بی شیخ، عبدالرؤف عباسی،دین محمد سمیجو،پراگ سرما سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں تعمیر و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس کے بعد آن ایکشن ہوگا اور متعلق اداروں سے میٹنگ کر رہا ہوں،ورکس اینڈ سروسز، پبلک ہیلتھ، بلدیات، محکمہ صحت و دیگر کو دیکھ رہا ہوں سکھر سول اسپتال سکھر کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،سکھر شہر کے گنجان آبادی میں بلڈر مافیہ کو بھی دیکھ رہا ہوں،کثیرالمنزلہ عمارتوں کی پر شکایت پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ملاقات کرکے مسائل حل کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ سکھر سمیت دیگر علاقوں میں لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے پینے کے صاف پانی اور سڑکوں سمیت ناجائز تجاوزات قبرستانو پر قبضہ خالی کرانے کو اولین ترجیحات پر کام کروں گا،کمشنر سکھر سمیع الدین صدیقی نے بتایا کہ میں ایک صحافی رہ چکا ہوں اور میرا گھرانہ بھی اس مقصد پیشے سے رونمائی حاصل ہے اور آج صحافیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور آپ نشاندہی کریں ہم ایکشن کریں گے