عسکری قیادت کی بے لوث کوششوں اور حکومتی تعاون سے معیشت درست سمت میں گامزن

اسلام آباد : عسکری قیادت کی بے لوث کوششوں اور حکومتی تعاون سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ڈالر کی قیمت 305 روپے سے گرکر293 روپے پر آگئی ہے تفصیلات کے مطابق عسکری قیادت کی بے لوث کوششوں اور حکومتی تعاون سے پاکستانی کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور معیشت کی بحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے یکم سے 21 ستمبر کے درمیان ڈالر کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت 305روپےسےگرکر293 روپے پرآگئی ہے سالانہ افراط زر کی شرح مسلسل تیسرے مہینے کمی سے اگست میں27.4فیصدپرآگئی ہے ، پاکستان کاتجارتی خسارہ39.1بلین سے کم ہوکر24.1بلین اور مالیاتی سال2023میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ17.5بلین ڈالرسےکم ہوکر2.6بلین ڈالررہ گیا ہے مجموعی پیداوار 66623.6 بلین روپے سےبڑھ کر84651.9بلین روپےتک پہنچ گئی ، سال2023میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری نے1.72بلین ڈالر کا تجارتی اضافہ کیا، اگست2023میں آئی ٹی برآمدات ماہانہ10فیصداضافےکیساتھ235ملین ڈالرتک پہنچ گئیں مالیاتی سال2023میں کوئلہ،ڈولومائٹ،چونےکےپتھر،چٹانی نمک،گیروکی پیداور میں اضافہ ہوا، پچھلے 2 ماہ میں چین نےپاکستان میں50.4 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی، مالیاتی سال2023میں پاکستان کی توانائی کی پیداوارمیں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہو پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت میں اس سال632ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی ، موجودہ سال میں بینکوں کامنافع284.5بلین روپےتک پہنچ گیا ، پاکستان میں 3سال کیلئے 25بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لانےمیں ایس آئی ایف سی کوقائم کیا گیا ایس آئی ایف سی کوآئندہ 10سال میں 1ٹریلین ڈالرسرمایہ کاری لانےکیلئےبھی عمل میں لایاگیا ، ایس آئی ایف سی کےتحت سعودی عرب2 سے5سال میں 25بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا نو ملین ہیکٹر سے زائد غیر آباد اراضی پر زراعت کیلئےلینڈانفارمیشن مینجمنٹ سسٹمز سینٹرقائم کیا گیا، چاول کی برآمدات کا تخمینہ3ارب ڈالرلگایا گیا، معاشی سال 2023 اور 24 میں کپاس کی12.7 ملین گٹھڑیوں کی پیداوار کا ہدف رکھاجو باآسانی حاصل ہوگا ایس آئی ایف سی کےتحت جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے 2250ایکڑ زمین پرخانیوال فارمز قائم کیاگیا ، 7 جون 2023 کو پہلی باراین ایل سی نے بذریعہ افغانستان4ہزارکلومیٹرزمینی راستہ استعمال کیا، 4 ہزار کلومیٹر راستے کو استعمال کرتے ہوئے برآمدی اشیا ازبکستان اور قازقستان پہنچائی گئیں زوجیان چنگ چی گروپ نےپاکستان میں پہلاالیکڑیکل وہیکل گروپ تعمیرکرنےکااعلان کیا ، یکم اگست2023 کوبیرک کولڈ،وزارت پٹرولیم کے تحت منرل ڈیولپمنٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 10بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کی یادداشت پردستخط ہوئے ، پاکستان کی معیشت کی بحالی کاسفر تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔