72

حکومت آشوبِ چشم میں مبتلا اور اندھا بہرا گونگا نظام ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری حکومت آشوبِ چشم میں مبتلا ہے اور اندھا بہرا گونگا نظام ہے سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر بحران کے پیچھے مافیا کا ہاتھ ہوتا ہے، ایران سستا تیل اور گیس دینے کو تیار ہے مگر خود ہماری حکومت ہی یہ سہولت لینے سے انکاری ہے انہوں نے کہا کہ شاید ہی کوئی مسئلہ ہو جس میں اُن لوگوں کا ہاتھ نہ ہو، ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم سستا تیل اور گیس دینے کو تیار ہیں، آپ کی حکومت سے پائپ لائن ڈالنے کی اجازت مانگی تو کہا گیا کہ ہم پر دباؤ ہے، جو دباؤ ڈالتے ہیں وہی سستا تیل اور گیس دے دیں ان نے کہا کہ دوا، آٹا، چینی یا کوئی اور بحران آتا ہے تو پتا چلتا ہے اس میں مافیا ملوث ہے، یہ سب کچھ منصوبے کے تحت ہوتا ہے، ماضی میں دواؤں کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوا، پتا چلا اُس میں وزیر صحت ملوث تھے سراج الحق نے کہا کہ ہر پاکستانی جو بل ادا کرتا ہے وہ اپنا بوجھ اٹھانے کے ساتھ 5 مزید چوروں کا بل بھی دیتا ہے، مفتاح اسماعیل نے بھی کہا ہے کہ گھر میں 4 بلب 1 پنکھا چلانا مشکل ہوگیا، بجلی استعمال کریں نہ کریں ہر ماہ آپ نے یہ جرمانہ ادا کرنا ہے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے ایک احتجاجی تحریک شروع کی ہے جس کا مقصد بجلی کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے، نگراں حکومت عارضی ہے اتنے بڑے فیصلے کر رہی ہے کہ ہر کوئی پریشان ہے، حکومت نے 14 اگست کو حلف اٹھایا اور 15 اگست کو قیمتوں میں اضافہ شروع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں