مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیںADN نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں اربوں ڈالر کا سی پیک آیا، ان کے دور میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار میگا واٹ تک پہنچی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملکی ترقی کی شرح ساڑھے چھ فیصد تھی، وہ اسی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے آرہے ہیں شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکنان نواز شریف کے فقید المثال استقبال کی تایری کریں، نواز شریف طے شدہ پروگرام کے مطابق 21 اکتوبر کو ہی پاکستان تشریف لائیں گے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ پوری قوم ان کا فقید المثال استقبال کرے گی، پارٹی رہنماؤں کو ہدایت ہے 21 اکتوبر کو بیرون ملک سفر نہ کریں اور اپنی تمام تر توجہ عوامی موبلائزیشن پر دیں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنما بھی اپنے پروگرام کینسل کریں، پارٹی رہنما قائد مسلم لیگ ن کے استقبال کے لیے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔
83