80

پاکستان غیر شرعی نکاح کیس : چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد : کے سول جج نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کوآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت سول جج کی عدالت پیش ہوئے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنےکی دوبارہ ہدایت کی جائے، اب اٹک کا معاملہ نہیں اڈیالہ جیل کا ہے وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنےکاحکم دیاہے، چیئرمین مین پی ٹی آئی ریاست کی کسٹڈی میں ہے ، جس پر جج نے شیر افضل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنا ضروری ہے اسلام آباد کے سول جج نے نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کوآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی اس سے قبل اٹک جیل انتظامیہ کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا تھا ، جس میں اٹک جیل انتظامیہ نےچیئر مین پی ٹی آئی کوعدالت پیش کرنےسےمعذوری ظاہر کی تھی اٹک جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایف آئی اے کے ایک مقدمے میں اسیرہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالت پیش نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں