سکھر الرٹ سٹی کے چیئرمین سردار الہی بخش عرف انیل بہٹی ، کار پینٹ کے دکاندار استاد آشو، بابر بھٹی اور دیگر نے ڈینٹر پینٹر مارکیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں گیس سلنڈر کی دکانیں کھولنا جرم ہے،گیس سلنڈر پھٹنے سے لوگ جل کر مرتے رہے ، لیکن انتظامیہ غائب تھی، دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو باہر نکالا، ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سے اب تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، بلکہ اب یے مقدمہ انتظامیہ کے لوگوں پر ہونا چاہیے انتظامیہ کی ذمیداری ہے کہ گاڑیوں سمیت دکانوں کے سلنڈروں کو چیک کرنا اور ان کی فٹنس کو کلیئر کرنا ،پر سکھر میں واقع ہونے کے بعد سجاگ ہوتے ہے، تاہم پوری سندھ کی طرح سکھر میں بھی انتظامیہ نیند میں سورہی ہے، جو اس گیس سلنڈر کے واقع میں افراد جاں بحق ہوئی ہیں ان کا ازالہ کیا جائے، شہری علاقوں سے گیس سلنڈر کی دکانیں ایس او پیز کے تحت آبادیوں سے ختم کر کے باہر نکالے جائیں، نہیں تو دوسری سورت میں انتظامیہ کے خلاف ایک اور تحریک چلائی جائے گی۔