83

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی اسلام آباد آنے کی دھمکی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کم اور بجلی سستی نہ کی گئی تو پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گےADN نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج حکومت عوام میں بجلی کے بل موت کے پروانے کی طرح بانٹ رہی ہے، لوگوں کا دو وقت کی روٹی کھانا اور بچوں کو پڑھانا مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان میں آج ہر چیز مہنگی صرف موت سستی ہے۔ اگر مہنگائی کم اور بجلی سستی نہ کی گئی تو پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا سراج الحق نے کہا کہ میرا مسئلہ زرداری یا نواز شریف کی اولادوں کو وزیر اعظم بنانے کا نہیں بلکہ مہنگائی کی آگ میں جلتے عوام ہیں۔ زندگی میں اتنا کبھی عام آدمی کو پریشان نہیں دیکھا جتنا آج ہے، مہنگائی کیخلاف کوئٹہ اور پھر کراچی میں دھرنا ہوگا امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم نظر نہیں آ رہی، شہباز شریف جب وزیراعظم بنے تھے تو ساتھ دینے کے لیے کہا تھا مجھے پتہ تھا یہ اپنے مقدمات ختم کرانے کے لیے آئے ہیں اسی لیے ساتھ نہیں دیا۔ آج 70 ہزار ارب کے قرضوں کی ہتھکڑیاں عوام کے ہاتھوں میں ہیں، حکمرانوں نے کشکول کو قومی نشان بنا دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سفیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچا دی ہے اور وہ پاکستان کو پٹرول بھی سستا دے سکتے ہیں، اگر امریکی پابندیوں کی وجہ سے سستا پٹرول نہیں لیتے تو سمجھ لیں کہ یہ آپ کی نہیں بلکہ امریکی حکومت ہے۔ آئی پی پیز ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح خطرناک ہیں جو ملک پر قبضہ کر لیں گے امید ہے چیف جسٹس آئی پی پیز والے مسئلے کا نوٹس لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں