کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلے کم کرنے کی ضرورت ہے، عوام افواج پر سیاستدانوں سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ نگراں حکومت کچھ ایسا کر کے جائے کہ آنے والے اس پر عمل کرنے پر مجبور ہوں کامران ٹیسوری نے خوشخبری سنائی کہ ڈالر 250 سے 255 تک آ جائے گا جبکہ سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، تاجروں کے مسائل حل کرنا ترجیع ہے، مسائل کا حل نکالنے کیلیے کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر تجارت نے آج تاجروں کے مسائل سنے ہیں، صنعت کاروں کی جانب سے توانائی کا ایشو بتایا گیا ہے، سستی بجلی اور گیس کی سپلائی تاجروں اور عوام کو پہنچانے کے حوالے سے بات ہوئی ان کا کہنا تھا کہ وزرا ہر مہینے کراچی کے صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے، برے بڑے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی ہے جبکہ بہت سی چیزوں پر بڑے ایکشن نظر آئیں گے۔
81