لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو عام انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ میں شامل کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے چاروں صوبوں کے لیے الگ الگ پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے ہیں عام انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریں گے، ہر صوبے کا پارلیمانی بورڈ بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدوار تجویز کرے گا، جس کے بعد بلاول بھٹو ناموں کی منظوری دیں گے سینٹرل پنجاب کے پارلیمانی بورڈ میں پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف شامل کرلیا گیا ہے ، چوہدری ذکااشرف کا نام پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ تجویز والی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ میں راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضیٰ، رانا فاروق سعید، فیصل صالح حیات اور دیگر شامل ہیں ذرائع کے مطابق اس مرتبہ بااثر افراد کو حلقوں سے ٹکٹ دیا جائےگا، ان حلقوں میں ایسے افراد کو ٹکٹ دینگے جو مخالف کو یقینی طور پر ہرائیں پیپلزپارٹی نے متوقع نئے حلقہ بندیوں کے حوالے سےبھی تیاریاں شروع کردیں اور تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے متوقع حلقوں میں ردوبدل سےمتعلق سیل قائم کردیا ہے پیپلزپارٹی کی سابق ارکین کو حلقوں میں ردوبدل کے حوالے سے پارٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کونسا حلقہ کہاں جارہا ہے، تمام قانونی دستاویزات تیار کرلی جائیں خیال رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔
79