لاہور: نیب ترامیم کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بند کیسز کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کیخلاف رمضان شوگر ملز اور نواز شریف کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ کیس دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا مشہود کیخلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول، سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کیخلاف کیس دوبارہ کھلنے کا امکان ہے اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمہ معدنیات کرپشن کیس دوبارہ کھلنے کا امکان ہے سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس بھی دوبارہ کھل سکتا ہے۔ پولیس کے چار افسران کے خلاف زیر تفتیش کیس بھی دوبارہ شروع کئے جا سکیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایکسائزانسپکٹر خواجہ وسیم کے گھر سے 26 کروڑ روپے برآمد ہونے کا کیس بھی کھل سکتا ہے۔
71