سکھر :سول اسپتال سکھر میں سہولیات کا فقدان ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب ، میڈیکل اسٹور پر ادویات ناپید غریب مریض بازار سے بھاری رقوم میں ادویات خریدنے پر مجبور

سندھ : کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں قائم سرکاری سول اسپتال میں مریضوں و تیماداروں کو طبی سہولیات کے بعد بنیادی سہولیات فراہمی ناپید ہوگئی ہے سکھر سول انتظامیہ کی عدم توجہی اور لاپرواہی کے باعث او پی ڈی سمیت آپریشن تھیٹر کے باہر بھی مریض و تیماداروں کیساتھ نارو سلوک اختیار کیا جارہا ہے گذشتہ روز بھی سکھر سول اسپتال علاج معالجے کیلئے سندھ کے مختلف دیہی علاقوں سے آنے والے مریض او پی ڈی پر پرچیاں بنوانے کیلئے کئی کئی گھنٹے کھڑے رہے جبکہ مرد و خواتین کیلئے نا تو الگ جگہ مختص کی گئی اور نا ہی مرد حضرات کیلئے ایسا لگتا ہے سول اسپتال نہیں کوئی فروٹ یا سبزی مارکیٹ ہو ، سکھر میں قائم ضلع کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال سول اسپتال دور دراز سے علاج کیلئے آنے والے لوگوں کے لئے اسپتال میں سہولیات ناکافی ہیں مریضوں کو ادویات بازار کی لکھ دی جاتی ہیں جبکہ اسپتال کے میڈیکل اسٹو ر کے لئے سالانہ خطیر رقوم کے فنڈز سے خرید کی جانیوالی ادویات غریب ضرورت مند افراد کیلئے ناپید ہو چکی ہیں مریضوں کو طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے بعد مریضوں اورانکے تیماداروں کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کئے جانیوالے عمل پر سکھر کے شہری حلقوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے سول اسپتال انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر سول اسپتال علاج کیلئے آنے والے مریضوں اور تیماداروں کو طبی و بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔