69

عالمی برادری کو بھارت کو دہشت گرد ریاست تسلیم کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

لاہور : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم کا بھارت پر کینیڈین شہری کو قتل کرنے کا الزام بہت بڑا ہے، عالمی برادری کو بھارت کو دہشت گرد ریاست تسلیم کرنا ہوگا تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکینیڈین وزیراعظم کے بھارت پر الزامات کے حوالے سے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت پر کینیڈین شہری کو کینیڈا میں قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ، یہ بہت بڑاالزام ہے، بھارت اب دنیا کے سامنے ایکسپوز ہوچکا ہے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے دفترخارجہ کواس معاملے پر واضح بیان دیناچاہئے، سکھ رہنما کے قتل کےواقعے پر پاکستان اور پیپلزپارٹی کینیڈا کے عوام کے ساتھ ہیں چیئرمین پی پی نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، عالمی برادری کب تک بھارت سے جڑے واقعات کو نظر انداز کرتی رہے گی، عالمی برادری کو بھارت کو دہشت گرد ریاست تسلیم کرنا ہوگا ان مزید کہنا تھا کہ بھارت بدمعاش اور دہشت گرد ریاست بن چکا ہے، بھارت کے فاسشٹ ایجنڈے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں