لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام کروڑوں کی زمینوں کا انکشاف سامنے آیا
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی کی جائیدادوں کی مزید تفصیلات حاصل کرلیں جس میں فرحت شہزادی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام کروڑوں کی زمینوں کا انکشاف ہوا، فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کے نام اراضی کا ریکارڈ تقرر و تبادلے انکوائری میں حاصل کیا گیا اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی نےپنجاب کے مختلف شہروں میں زمینیں خریدیں، بہاولپور میں فرحت شہزادی کے نام پر 8 پلاٹ نکل آئے رپورٹ میں بتایا کہ بہاولپور میں فرحت شہزادی نے 12 کنال ،14 کنال کے پلاٹ اور 8،8کنال کے 2 پلاٹ خریدے جبکہ ان کے نام 3 اور 2 کنال کے پلاٹ بھی نکل آئے ذرائع اینٹی کرپشن نے کہا کہ گوجرانوالہ میں احسن جمیل گجر اور فرحت شہزادی کے نام پر 6 پلاٹس سامنے آئے، جائیدادیں کرپشن سے حاصل کردہ پیسوں سے بنائی گئیں۔
77