نیویارک : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پانچ روزہ دورے پر آج امریکا پہنچیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھہترویں اجلاس سےخطاب کریں گے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج 5 روزہ دورے پر نیو یارک پہنچیں گے، روانگی سے قبل ٹوئٹر پر بیان میں انوارالحق کاکڑنے لکھا ‘اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھہتر ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں، دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنماؤں سےبات کروں گا اور بین الاقوامی میڈیااورٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا وزیر اعظم کے دورہ امریکا کا شیڈول سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق انوار الحق کاکڑ 18 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے نیو یارک پہنچیں گے، جہاں ان کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ 19 ستمبر سے شروع ہوگا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا امریکی میڈیا سے انٹرویوز طے کر دیئے گئے ہیں ، واشنگٹن پوسٹ سمیت، سی این این، بلومبرگ، اے پی، نیوزویک وزیر اعظم کا انٹرویو کریں گے اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ کی مائکروسافٹ کے فاؤنڈر بل گیٹس سے ملاقات طے ہیں جبکہ وہ چین کے نائب صدر، ایران کے صدر ، ترکی کے صدر طیب اردوان سے بھی اہم ملاقاتیں ہوگی نگراں وزیر اعظم امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے اور امریکی بزنس کونسل سے بھی اہم ملاقات کریں گے انوار الحق کاکڑ کی امریکی سینیٹرز اور کانگریس مین سے بھی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ کونسل آف فارن ریلیشنز سے بھی خطاب کریں گے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور افغانستان سے درپیش سیکورٹی چیلنجز کا ذکر کریں گے اور اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل کی قراردادو ں کی یاد دلائیں گے وزیر اعظم اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلیوں پر بات سمیت دنیا بھر کے حوالے سے پاکستان کا ویژن پیش کریں گے۔
73