پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے اور مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے میڈیا کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے پاکستان واپس آئیں گے۔ وہ لاہور ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مینار پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں ملک اچھا بھلا چل رہا تھا پھر ان کو مسلط کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ یہ سازش ثاقب نثار، باجوہ اور فیض حمید نے کی تھی۔ اس سازش سے ملک کا حشر نشر ہوگیا ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات بنا کر نواز شریف کو نا اہل کیا گیا۔ دھاندلی کی گئی اور ہمارے انتخابی حلقے توڑے گئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ مہنگائی ابھی نہیں بڑھی بلکہ گزشتہ 5 سال سے ہو رہی ہے۔ ہم نے چینی 100 روپے مہنگی ہونے پر مل مالکان کو بلا لیا تھا اور انہیں 15 دن میں چینی سستی نہ کرنے پر نتائج بھگتنے کی وارننگ دی تھی۔
68