70

پی پی والے کہتے ہیں بھٹو زندہ ہے، بھئی بھٹو مرچکا ہے‘

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کی ہے ADN نیوز کے مطابق راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں بھٹو زندہ ہے، بھئی بھٹو زندہ نہیں ہے وہ مر چکا ہے، پیپلزپارٹی کے پاس اس نعرے کے سوا کچھ نہیں ہے حنیف عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کارکردگی ہمیشہ صفر رہی ہے، پی پی والے بھٹو زندہ ہے کے نعرے کے علاوہ کبھی کارکردگی نہی بتاسکیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کے لیے موٹرویز دیں، ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی، بیروزگاری اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ن لیگ حنیف عباسی کو لگام دے، شازیہ مری کا ردعمل پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ن لیگ کو حنیف عباسی جیسے لوگوں کو لگام دینی چاہیے، ایسی ہی گھٹیا گفتگو کی جائے گی تو اتحاد دور کی بات بہت کچھ سوچیں گے، اس قسم کی بکواس اور گھٹیاں باتوں کا جواب دینا بھی گورا نہیں سمجھتے، ہم خود پر تنقید برداشت کرسکتے ہیں لیکن ہمارے قائدین کیخلاف بکواس نہ کریںبانہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں کی ن لیگ ہی مخالفت کرتی رہی ورنہ آج صورتحال مختلف ہوتی، کہتے ہیں باہر سے کوئلہ لے آؤ، ملک میں کوئلہ موجود ہے تو باہر سے کیوں لائیں شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر ن لیگ کو کس بات کا غصہ ہے مجھے نہیں معلوم، انہیں سہارے چاہیے ہوں گے ہمیں ضرورت نہیں، پیپلزپارٹی کو صرف عوام کا سہارا ہے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے جبکہ ان لوگوں کو بیساکھی چاہیے، بیساکھی نہیں رہے گی تو ان کو اپنی اوقات پتہ چل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں