اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست ضمانت دائر کردی، بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا ، 14 ستمبرکوآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نےدرخواست ضمانت مسترد کی دائر درخواست میں کہنا تھا کہ خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں اوراستغاثہ کےمتعددتضادات کونظر اندازکیا، چیئرمین پی ٹی آئی کوبدنیتی سےاس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کردی دوسری جانب سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کو نمبر لگ گیا ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو 1354/2023 نمبرالاٹ کیا ڈائری نمبر لگنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پیر کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے یاد رہے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
77