70

صدرعارف علوی کے خط سے سیاسی ہلچل ، آصف زرداری نے لاہور میں پڑاؤ ڈال لیا

لاہور : صدرعارف علوی کے خط کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ٹیم سے رابطہ کرکےسیاسی صورتحال پر تجاویزمانگ لیں تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی کے خط نے ہلچل مچادی ، سیاسی صورتحال کے پیش نظرسابق صدر آصف زرداری نےلاہورمیں پڑاؤ ڈال لیا سابق صدرآصف زرداری نے لاہور پہنچتے ہی پارٹی رہنماؤں سے رابطے کئے ، جس میں صدر کے خط، الیکشن کمیشن کے جواب اور دیگرامور پر گفتگو کی آصف زرداری نے قانونی ٹیم سےرابطے میں متوقع آپشنز پر بھی غور کیا اور ساتھ ہی سیاسی صورتحال پررہنماؤں سےبھی تجاویزمانگ لیں یال رہے پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی آج ہوگا، سی ای سی کو الیکشن کمیشن سے ملاقات پر بریفنگ دی جائے گی اور ن لیگ کی پی پی مخالف بیان بازی اور حلقہ بندیوں کے باعث الیکشن میں ممکنہ تاخیر کا معاملہ زیر غور آئے گا ذرائع کا کہنا تھا کہ مرکزی مجلس عاملہ الیکشن حکمت عملی، مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں سمیت مختلف آپشنز پر غور ہو گا جبکہ الیکشن سے قبل عوامی رابطہ مہم کیلئے حکمت عملی طے ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں