عدالت کا 15 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم

اسلام آباد : خصوصی عدالت نے 15 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے 15ستمبرتک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پربات کروانے کا حکم دے دیا اور جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 15 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی نےسپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی، جس میں کہا تھا کہ عدالتی احکامات کےباوجودچیئرمین پی ٹی آئی کی ان کےبچوں سےٹیلی فون پر بات نہیں کرائی گئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سےملاقات کاحکم دیا تھا درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغازکیا جائے ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سےٹیلی فون پربات کرانے کا حکم دیا جائے۔