پینشن حاصل کرنے والے افراد کیلئے خوشخبری

نگراں حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کو خوشخبری سنا دی، پینشن کی رقم میں اضافہ کردیا گیا، جس کا اطلاق جولائی کی پینشن سے ہوگا تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی کے تحت پنشن کی رقم میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے اس حوالے سے مشیر خاص اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورسز جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کے تحت پنشن حاصل کرنے والے افراد کیلئے رقم میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنشن کی رقم 8500روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ پنشن کی مذکورہ رقم میں اضافے کا اطلاق جولائی 2023سے نافذ العمل ہوگا۔ ستمبر 2023سے اضافہ کی گئی رقم پنشنرز تک پہنچنا شروع ہوگی جواد سہراب ملک نے کہا کہ پیشن میں جولائی اور اگست کے واجبات بھی شامل ہوں گے، ان شاءاللہ نگراں حکومت یہ اقدام لاکھوں پنشنرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔