77

بھارتی وزیر خارجہ امور کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردِ عمل

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ امور کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا بھارتی قیادت پاکستان پر غیر ضروری بیانات کا سلسلہ ختم کرے تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ امور کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت اپنے اندرونی سیاسی معاملات کے زیر اثر ہے، بھارتی قیادت بھارتی عوام کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوزکرے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت پاکستان پر غیر ضروری بیانات کا سلسلہ ختم کرے کشمیر میں جاری جارحیت کے حوالے سے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، عالمی تنظیموں نےجی 20ممالک کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پرمبذول کرائی ہے انھوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے جی 20 ممالک کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے، خط میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پابندیوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر خارجہ کے دورہ برطانیہ کےمعاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، نگران وزیر خارجہ 12سے 15ستمبرلندن میں کامن ویلتھ یوتھ کانفرنس کی صدارت کریں گے اور کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں