92

پڑوسی ملک چاند پر چلا گیا، کراچی کے بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے شہر قائد کے ایک تکلیف دہ مسئلے پر تبصرہ کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے کہ پڑوسی ملک چاند پر چلا گیا ہے، لیکن کراچی کے بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اُن لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو نئی حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن چاہتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان فوری الیکشن کی حامی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کو تیز کیا جائے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ میں الیکشن لڑا نہیں خریدا جاتا ہے، پیپلز پارٹی نے 15 سال میں ہر محکمے میں اپنے کارکن بھرتی کیے، یہ نہیں ہو سکتا میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو انھوں نے شہر کے حالات کا موازنہ پڑوسی ملک سے کرتے ہوئے کہا ’’سندھ کے سب سے بڑے شہر میں گٹر کے ڈھکن نہیں ہیں، ایک طرف خبریں چل رہی ہیں کہ پڑوسی ملک چاند پر چلا گیا، اور ایک اسکرین پر خبر ہے کہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا مصطفیٰ کمال نے کہا 73 لاکھ لوگوں کو گنے بغیر مردم شماری مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، جس پر ہم کراچی کا مقدمہ لڑنے کے لیے احسن اقبال صاحب کے پاس بھی گئے، اگر کسی کو الزام دینا ہے الیکشن میں تاخیری حربے اپنانے کا تو صوبائی حکومت کو دیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کا پانی چوری کر کے ہمیں بیچا جا رہا ہے، ایس بی سی اے اور کے ڈی اے کا سسٹم بریک ہونا چاہیے، یہ سیاسی حکومتوں نے اپنے سسٹم بنا رکھے ہیں، دہشت گردی کے بعد سب سے زیادہ نقصان بجلی کی چوری کا نقصان ہے، بجلی کی جو چوری کر رہا ہے اسے نہیں پکڑا جا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں