سینیٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ سامنے آگیا۔ پی ڈی ایم و اتحادی جماعتیں سینیٹ میں اپنی ریکوزیشن سے پیچھے ہٹ گئیں دستاویز کے مطابق سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن میں 6 سینیٹرز کے دستخط جعلی قرار دے دیے گئے پی ڈی ایم و اتحادی جماعتوں کے 27سینیٹرز نے ریکوزیشن پر دستخط کیے جس میں سے 6 سینیٹرز کےدستخط جعلی قرار نکلے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 6 اور نیشنل پارٹی کے محمداکرم کےدستخط جعلی قرار دیے گئے۔ رضاربانی، فاروق نائیک، پلوشہ، روبینہ خالد، شمیم اختر کے دستخط مشکوک قرار دیے گئے دنیش کمار، عطاالرحمان، شفیق ترین نے فون کر کے کہا دستخط کو شامل نہ کیا جائے۔ 27 میں سے9 سینیٹرز کے شامل نہ ہونے سے ریکوزیشن مطلوبہ نمبرز پورے نہیں کرتی لہذٰا سینیٹ کا اجلاس ریکوزیشن پر طلب نہیں کیا جا سکتا واضح رہے کہ اےآروائی نیوز نے 5 ستمبر کو ریکوزیشن پر اختلاف کی خبرنشر کی تھی۔
98