رواں سال ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد 5 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد: ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز کا پھیلاؤ جاری ہے اور رواں سال اس کے کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئیADN نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزارت قومی صحت نے رواں سیزن کے ڈینگی کیسز کی رپورٹ تیار کر لی جس کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 2 ستمبر تک 5564 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے رپورٹ کے مطابق رواں سیزن ملک میں ڈینگی سے تین 3 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، بیشتر ڈینگی کیس اور اموات بلوچستان سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ صوبے میں 2623 ڈینگی کیس اور 3 اموات ہو چکی ہیں پنجاب میں 1675 جبکہ سندھ میں 935 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں اسی طرح خیبر پختونخوا سے 87 جبکہ آزاد کشمیر 17 ڈینگی کیس رپورٹ ہو چکے ہیں رواں سال پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے اموات نہیں ہوئیں۔