لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوں بلکہ اس کی مرضی یہ ہے کہ ہر الیکشن میں اس کا ایجنڈہ شامل ہو امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت تبدیل ہوتی ہے لیکن نظام قائم رہتا ہے۔ایک حکومت جاتی تو دوسری آتی ہے اور اسی طرح ظلم کے اس نظام کی چوکیداری جاری رہتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعد پی ڈی ایم اور اب نگران حکومت آئی ہے اور ظلم کا نظام ایسے ہی جاری ہے، عوام سمجھتی ہے ملک کے حالات بدلیں گے مگر سب ایک اسٹیٹس کو کے ہی پاسبان ہیں چینی کی قمیت میں اضافے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ جو چینی برآمد کی گئی وہ یہاں سے نکلی ہی نہیں، کاغذوں میں بتایا جارہا ہے کہ چینی درآمد کی گئی بجلی کے بلوں میں اضافے پر ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے بل قسطوں میں لینے کی اجازت مانگی ہے لیکن شاید آئی ایم ایف والوں نے ان کی کال بھی نہیں سنی سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لیں کیونکہ لوگوں کے پاس دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، قربانی دینی ہے تو اشرافیہ دے جنہوں نے ملک اوراداروں کو لوٹا ہے سرکاری افسران بجلی کا بل نہیں دیتے، قوم کا مطالبہ ہے مفت بجلی بند کریں، 500ارب سے زائد کی بجلی چوری ہوتی ہے جس کا نقصان عوام کو ہوتا ہے، اشرافیہ کو بوجھ عوام پر ڈالنے کی کوشش ہوتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اجلاس پر اجلاس بلارہے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں ملا، پانی کے بلز میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے، ریکارڈ گندم ،گنے کی پیداوار بھی ہوتی ہے اس کے باوجود قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
84