62

پیپلز پارٹی کے بجلی بلوں کے معاملے پر احتجاج نہ کرنے کی اندرونی کہانی

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی کے زائد بلوں کے معاملے پر احتجاج نہ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ADN نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج پر مشاورت ہوئی تھی جس میں قیادت نے بلوں کے معاملے پر احتجاج کی تجویز دی تھی پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو احتجاج کی کال نہ دینے کا مشورہ دیا، رہنماؤں نے سوال کیا کہ بجلی بل معاملے پر احتجاج کس کے خلاف ہوگا ذرائع کے مطابق رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کا حصہ رہنے پر احتجاج کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ احتجاج سے پارٹی کے بارے میں منفی تاثر ابھرے گا، شہری بجلی بلوں میں اضافے کا ذمے دار سابق حکومت کو ٹھہراتے ہیں رہنماؤں کے قائل کرنے پر قیادت نے احتجاج کی تجویز واپس لے لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں