لاہور : پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا ہے ADN نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ لائسنس کے لیے شہری ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس پر اندراج کروائیں انہوں نے کہا کہ لائسنس پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کرکے موبائل میں محفوظ کیا جائے، ڈاؤن لوڈ پی ڈی ایف ڈرائیونگ لائسنس کو دوران سفر استعمال کیا جاسکتا ہے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس رواں برس 30 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرچکی ہے، لائسنس اجرا سینٹرز کی تعداد بھی 45 سے بڑھا کر 200 سے زائد کردی گئی ہے۔