106

ہڑتال کے بعد دھرنا دینےگورنرہاؤس بھی جائیں گے

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہڑتال کے بعد دھرنا دینےگورنرہاؤس بھی جائیں گے اگر جماعت اسلامی کا راستہ روکا تو پھر لوگ خود فیصلےکرنے لگیں گے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کےالیکٹرک ایک سامراجی اداریہ ہے جس میں تمام پارٹی کے لوگ شامل ہیں ظالموں کے اقدامات کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا بجلی کے بل کم کیے جائیں تاکہ شہری بجلی کے بل ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ابھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی ہے عوام ابھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان تھے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا حکمرانوں کو عوام کا احساس اور درد نہیں ہے جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال پر امن ہوگی ہم کل کی ہڑتال کے حوالے سے تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہیں اگر مسائل حل نہ ہوئے تو اگلہ مرحلہ گورنر ہاؤس کی طرف دھرنا دینے کا ہوگا حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ارباب اختیار سن لیں کہ اگر ہڑتال روکنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت کی ہوگی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث خود کشیاں کرنے پر مجبو ر ہوگئے ہیں ان کا کہنا تھا کراچی کے عوام پر امن طریقے سے ہڑتال کریں گے ہم جلاؤ ،گھیراؤ اور انسانوں کا قتل اور معاشی قتل کی ہڑتال نہیں ہوگی ماضی میں ہڑتال مسائل پر نہیں بلکہ وزارتیں حاصل کرنے کے لیے کی گئیں، ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کے ساتھ مل کر عوام کے ارمانوں کا خون کیا ہے ایم کیو ایم نے پہلے تاجروں سے رابطہ کر کے ہڑتال نہ کرنے کی بات کی اور اس کے بار کے الیکٹرک کے افسران سے ملاقات کی، ایم کیوا یم کے الیکٹرک کے ایجنڈ کا کام کر رہی ہے اور عوام کو دھونس اور دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں