پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 38 روپے 97 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2833 روپے 49 پیسے مقرر کی گئی اگست کیلیے سلنڈر کی قیمت 2373 روپے 64 پیسے تھی جبکہ ستمبر کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا گزشتہ روز نگراں حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا بڑا اضافہ کیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی لیٹر 305 روپے 36 پیسے ہوگئی یزل کی قیمت میں فی لیٹر 18 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی لیٹر 311 روپے 84 پیسے ہوگئی۔