پشاور دہشت گردی سے بچ گیا تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے دو دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے 6 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ADN نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 6 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ہلاک دہشتگردوں سے ایس ایم جی، دستی بم، خنجر، وردیاں ودیگر سامان برآمد کیا گیا ہےسی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد اور ان کے ساتھی پولیس پر حملے، ٹارگیٹ کلنگ اور تخریب کاری کے منصوبے بنا رہے تھے۔