سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔کوٹلہ مہاراں (ملتان) کے نزدیک سابقہ ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی کی گاڑی کا سامنے سے آتی گاڑی سے خوفناک تصادم ہوا میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ علی گیلانی کی گاڑی ملتان میں اپنے حلقے کے دورے کے دوران حادثے کا شکار ہوئی۔حیدر گیلانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوٹلہ مہاراں کے قریب حادثے میں خوش قسمتی سے ان کے بھائی اور دیگر افراد محفوظ رہے۔گیلانی خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں محض گاڑیوں کا تصادم ہوا ہے،خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔