اسلام آباد : الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کی سہولت کے لیے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان آئیسکو راجہ عاصم کے مطابق سی ای او امجد خان کی ہدایت پر صارفین کی مشکلات کو حل کریں گے۔صارفین کی سہولت کے لیے بجلی بلوں کی مقرر تاریخوں میں بھی توسیع کی جا رہی ہے۔راجہ عاصم نے بتایا کہ صافین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اضافی بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے ایس ڈی او ریونیوز ایکسین کے دفاتر یا کسٹمر سروسز سینیٹرز سے بلوں کی اقساط اور مقررہ تاریخ میں توسیع کروائی جا سکتی ہے۔آئیسکو بجلی خرید کر معزز صارفین کو فروخت کرتی، ٹیکسز اور ٹیرف میں اضافے سے متعلق اس میں آئیسکو کا کوئی کردار نہیں آئیسکو بھی خرید کر آگے فراہم کر دیتی ہے،آئیسکو کو فی یونٹ تقریباَ سوا دو روپے منافع ملتا ہے۔ ترجمان راجہ عاصم نے یہ بھی اپیل کی کہ بجلی صارفین کسی سرکاری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچائیں،آئیسکو اپنے صارفین کے حقوق کا تحفظ کرے گی ہم سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہیں دوسری جانب گران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی تاہم بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کریں، بجلی کے شعبے کی اصلاحات اور قلیل، وسط اور طویل مدتی پلان جلد از جلد پیش کیا جائے، میں عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہوں، وزیرِ اعظم ہاؤس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے،اگر میرے کمرے کا اے سی بند کرنا پڑا تو بے شک بند کر دیں، آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات مرتب کرکے پیش کئے جائیں،جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، بجلی کی بچت کے اقدامات کے نفاذ اور جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزراء اعلی کے ساتھ تفصیلی مشاورت (آج) پیر کو کی جائے گی۔