پنجاب : میں بڑا مالی اسکینڈل، لوگوں کو کروڑوں کا چونا لگ گیا

پنجاب : کے ضلع خانیوال کے قصبہ تلمبہ کی تاریخ میں سب سے بڑا مالی اسکینڈل سامنے آیا ہے اہل علاقہ کو 60 کروڑ روپے کا چونا لگ گیا ADN نیوز کے مطابق خانیوال کے تاریخی قصبے تلمبہ میں بڑا مالی اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے جہاں علاقے کے رہائشی عتیق اور نعمان نامی جعلساز اہل علاقہ کے 60 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے مذکورہ نو سر بازوں نے آن لائن کاروبار کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اہل علاقہ سے 60 کروڑ روپے ہتھیا لی اہل علاقہ نے زائد آمدنی کے لالچ میں نقد رقوم کے ساتھ، قیمتی زیورات، مویشی اور زرعی اجناس تک نوسر بازوں کے پاس جمع کرا دیں ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسرباز عتیق اور نعمان مبینہ طور پر اپنے خاندانوں سمیت بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں متاثرہ افراد نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی رقوم واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔