سکھر:مقتول صحافی شہید جان محمد مھر کے مرکزی قاتلوں اور ماسٹر مائنڈ کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے ہاتھوں میں پلے کارڈ ،شہید کی تصاویر اٹھا کر شاہراہوں پر گشت کیا اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سکھر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیکر شدید نعرے بازی کی گئی،قاتلوں سہولت کاروں کو گرفتار کرنے، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی قرارداد منظور کی گئی 26 آگسٽ کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس پر دہرنا دینے کا اعلان کردیا سکھر پولیس نے دس روز قبل تھانہ سی سیکشن کی حدود پر سینئر صحافی کے قتل کے پیچھے بااثر قوتیں ملوث ہیں، پولیس بااثر افراد کو بچانا چاہتی ہے، اس لیے قاتل گرفتار نہیں کر رہی، قاتلوں اور سرپرستوں کو جلد گرفتار کیا جائے.