75

نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے اہم پیش رفت

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور قانونی ٹیم نے اس پر کام شروع کر دیا ہے ADN نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف جو 4 سال سے بغرض علاج لندن میں مقیم ہیں۔ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت قائم ہونے کے بعد ان کی وطن واپسی کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہیں تاہم 16 ماہ کی اتحادی حکومت بھی وہ وطن واپس نہ آسکے تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق اب نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ن لیگ کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگل ٹیم نواز شریف پر بنائے گئے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے پر غور کرے گی جب کہ ان کی وطن آمد پر حفاظتی ضمانت لینے کا بھی جائزہ لیا جائے گا پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز کو نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا ٹاسک دے دیا گیا ہے تاہم وکلا کی حتمی رائے کے بعد ہی ان کی پاکستان واپسی کی تاریخ دی جائے گی واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ چکے ہیں جہاں وہ آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے اس ملاقات میں پارٹی کے دیگر اہم رہنما اور ن لیگ کی قانونی ماہرین کی ٹیم بھی شرکت کرے گی سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ان کی وطن واپسی اور مختلف پارٹی امور پر مشاورت کریں گے، آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں