سندھ : ہیلتھ کیئر کمیشن کی اندرون سندھ کاروائیاں ،متعدد عطائی ڈاکٹروں کی کلینکس اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز سیل

سندھ : ہیلتھ کیئر کمیشن سکھر کی ایک ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مجاہد حسین، میڈیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر سید عظیم شاہ ،اسٹنٹ عبدالماجد کی قیادت میں مختیارکار رانی پور فد حسین کھوکھر کے ہمراہ رانی پور اور ہنگورجہ کے شہروں میں کاروائی کی کاروائی کے دوران کئی عطائی ڈاکٹرز اپنی کلینکس بند کرکے فرار ہوگئے کاروائی کے دوران سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے کئی عطائی ڈاکٹرز کی کلینکس کو سیل کردیا اوران کے برابر قائم غیرقانونی میڈیکل۔اسٹورز بھی بندکرادیئے ٹیم نے ان شہروں میں قائم ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی کلینکس کا دورہ بھی کیا اور وہاں پرصفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ناگواری کا اظہار کیا اور ڈاکٹرز کو کلینکس می صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے اور انہیں خود کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں رجسٹرڈ کرانے کی ہدایات بھی دیں ڈپٹی ڈائریکٹر مجاہد حسین کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے انسانیت کے دشمن عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہے گا