62

اگر الیکشن کا وقت بڑھایا گیا تو صورتحال خراب ہوگی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ہم نے اسمبلیاں اس لیے نہیں تحلیل کی تھیں کہ نگراں حکومت آئے نثار کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان ہو رہے ہیں کہ شاید فروری تک انتخابات ہوں، نئی مردم شماری کے تحت کہیں بھی نشستیں نہیں بڑھیں گی، سابقہ حکومت نے فیصلہ کیا ڈیجیٹل مردم شماری ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے مردم شماری پر خرچ کیے، اگر وقت بڑھایا گیا تو صورتحال خراب ہوگی، اگر وقت پر انتخابات نہیں ہوئے تو سینیٹ کا کیا ہوگا رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وقت پر یا تاخیر سے فیصلہ عوام نے کرنا ہے، اگر نشستیں نہیں بڑھ رہیں تو الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں ان کا کہنا تھا کہ عوام چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں اور ہمارا مؤقف بھی یہی ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، نگراں وزرا الیکشن کمیشن کی مدد کرنے آتے ہیں اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے ADN نیوز کے پروگرام “خبر” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں، اگر تاخیر ہوئی تو ہم عدالت جائیں گے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے بعد اسمبلی کی نشستیں بڑھانا پڑتی ہیں اور اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کیلیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں الیکشن کے بعد بھی ہو سکتی ہیں، حلقہ بندیاں ہر صورت کرنی ہیں تو اسٹاف بڑھا کر کر لیں، حلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن کروانا ہے تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں