کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 396 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
کاروباری روز کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں دباؤ محسوس کیا گیا جو دن بھر برقرار رہا ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے احتیاطی رویے کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے ۔
مختلف سیکٹرز میں فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے انڈیکس نچلی سطح پر بند ہوا ۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار آنے والے دنوں میں حکومتی پالیسیوں اور معاشی اعشاریوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
اس مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ کاروباری حجم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ مارکیٹ کے شرکاء کو امید ہے کہ جلد ہی مثبت اشارے ملنے پر مارکیٹ میں بہتری آسکتی ہے ۔