88

پاکستان سیاسی اور معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے،مسعود خان

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی اور معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے اس موقع پر نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک اور ایک بردبار قوم ہے جشن آزادی پر پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاکستانی پرچم کشائی کی اور نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے امریک پرچم لہرایا مسعود خان نے گزشتہ روز امریکی شہر نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ فخر کا باعث ہے کہ آج کئی پاکستانی امریکا کی شہری حکومت میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان افواہوں پر توجہ نہ دیں کہ پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد نہیں رہا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پر اعتماد مت چھوڑیں،امریکا آپ کا وطن ہے اور پاکستان آپ کا مادر وطن ہے اور یہ مضبوط رشتہ نہیں ٹوٹے گا انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں 3 بلین ڈالر بھجوائے تھے اور اتنا ہی زر مبادلہ انہوں نےاس سے گزشتہ سال بھیجی تھی انہوں نے کہا کہ اصل حقیقت ان دعووں کے برعکس ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کا ملک کی معیشت پر اعتماد اٹھ چکا ہے انہوں نے کمیونٹی کے اراکین پر زور دیا کہ مایوسی اور ناامیدی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور وہ پاکستان کے بارے میں مستند معلومات حاصل کریں اور جعلی بیانیہ یا غلط معلومات پر توجہ نہ دیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک بردبار قوم ہیں پاکستان رواں سال متاثر کن شرح نمو حاصل کرے گا اور اس کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی بالعموم اور نیویارک کے باشندے خاص طور پر اس کا حصہ بنیں پاکستانی سفیر نے تقریب میں شرکت پر میئر نیویارک کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ بات فخر کا باعث ہے کہ آج کئی پاکستانی امریکا کی شہری حکومت میں خدمات انجام دے رہے ہیں اس موقع پر نیویارک کے میئر نے کہا کہ نیویارک میں مختلف علاقوں، تہذیبوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں اور وہ خود بھی یہاں آکر مقیم ہو ئے ہیں لیکن یہاں جو لوگ مقیم ہیں وہ عالمی مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اتنے سالوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں اور اسلامو فوبیا کے خلاف اور ان لوگوں کے خلاف لڑ رہے ہیں جو اپنے سے مختلف لباس پہننے والوں پر حملوں کے خواہاں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں