85

عمران خان مضبوط انسان ہیں، چھوٹے سے سیل میں رکھ کربھی ان کو توڑا نہیں جا سکتا

اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کہا کہ جیل حکام آپ کو اس حوالے سے بتائیں گے، ہم بہت پریشان ہیں کیونکہ ڈاکٹرز اور وکلاء کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی
عدالت نے تو جیل حکام کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا کہ اگر ان کا دل چاہے تو ہی ہم مل سکیں گے، سمجھ نہیں آ رہا ایسا کیوں کیا جا رہا ہے علیمہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علیم خان بغض میں بہت سارے بیانات دے رہے ہیں ان کے پاس اور بھی بہت کہانیاں ہوں گی علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان مضبوط انسان ہیں یہ سمجھتے ہیں چھوٹے سے سیل میں رکھ کر عمران خان کو توڑ لیں گے عمران خان کو جتنی دیر بھی رکھیں گے وہ برداشت کر لیں گے دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی تاخیر کا شکار ہو گئی چیف جسٹس عامر فاروق کی عدم موجودگی کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہو سکے گی چیئرمین پی ٹی آئی کی گھر کا کھانا فراہمی درخواست پر بھی آج سماعت ہونا تھی عدالت نے پنجاب حکومت اور جیل حکام سے جواب طلب کر رکھا تھا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی عدم موجودگی کی وجہ سے عمران خان کی اڈیالہ منتقلی ،گھر کے کھانے کی فراہمی اور جیل میں سہولیات دینے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکے گی اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی اور انہیں گھر کا کھانہ فراہم کرنے کے حوالے سے عدالتی فیصلے میں التوا پر نہایت مایوسی اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی عدالتی کے بدترین روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کے نتیجے میں ایک متنازعہ فیصلے کے ذریعے سابق وزیراعظم کو قید میں ڈالا گیا تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت پر غیرضروری اور بلاجواز تاخیر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور چیئرمین کی صحت و سلامتی خصوصا ان کی جان کو لاحق خطرات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کی شدید مذمت کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں