رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تفصیلات کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے عاصم حفیظ کا بطور او ایس ڈی نوٹیفکیشن جاری کردیا، 19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنےکی ہدایت بھی جاری کر دی خیال رہے کہ کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر اور سول جج عاصم حفیظ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر رکھا ہے جب کہ ان کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں ادھر پرنسپل پوست گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشددکا کارگھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی ہے اور رضوانہ کے دونوں گالوں اورآنکھ کے زخم کی گرافٹنگ ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر متاثرہ لڑکی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور راؤنڈ دی کلاک ڈاکٹرز و نرسز اس کی نگہداشت پر مامور ہیں پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ زخموں کی صفائی اور گرافٹنگ ایک مشکل عمل ہے اوررضوانہ کی صحت بارے صوبائی وزیر صحت کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کرتے ہیں میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ رضوانہ کے سراورکمرکے زخم صاف کرکے پٹی کی گئی ہے اورپلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار بہتر ہوچکی ہے۔