نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوگیا

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوگیا نجی ٹی وی چینل میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے ابھی تک علی مردان کے نام پر دستخط نہیں کیے اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہےبلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کا آج آخری روز تھا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ کے درمیان گزشتہ روز بھی ملاقات ہوئی تھی میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کےعلاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔