اسلام آباد: سعودی عرب کی سرزمین پر کوئی حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ بات سعودی وزارت خارجہ نے جمعرات کو واضح کی۔ وزارت نے حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے مسلسل حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے مختلف مقامات پر حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں کے خلاف سعودی فوجی اتحاد کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق، جمعرات کو حوثیوں نے ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔ سول ڈیفنس کی جانب سے ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹاور کی کئی منزلوں اور ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سعودی عرب نے اپنے قومی اثاثوں اور سرزمین کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی حکومت نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے تاکہ خطے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔