سکھر : جئے شاہ کمیٹی یوسی 9، نیو تعلقہ، سکھر کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرکے نعرے بازی کی۔

گوٹھ قادربخش بروہی کے مکین گزشتہ 20 دنوں سے ایک گھنٹے کی بارش میں اب تک مشکلات کا شکار شبیر بروھی، غلام نبی بروھی لال محمد ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ ہمارے گھروں سے پانی نہیں نکال سکی اور ہمارے گاؤں کے قریب ڈسپوزل ہونے کے باوجود نہیں چلایا جا رہا ہے، ڈسپوزل آپریٹر سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کجھ دنوں سے ڈسپوزل کا ڈیزل بند کیا گیا ہے اور یہاں بجلی 24 گھنٹوں میں سے صرف 8 سے 10 گھنٹے کام کرتی ہے تو ڈسپوزل کا کام کیسے نظر آئے، احتجاج کرتے ہوئے علاقے مکینوں نے کہا کہ ہمارے گھروں سے پانی نکالا جائے اور عوام کو بیماریوں سے بچایا جائے۔