پاکستان کے 76ویں جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق 12زخمی؛کراچی

کراچی : پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر رات گئے کراچی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور خاتون سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے رات 12بجتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کاسلسلہ شروع ہو گیا پورا شہر گونج اٹھا جو وقفے وقفے سے جاری رہا اتوار اور پیر کی درمیانی شب گھروں سے نکلنے والے شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات لیاقت آباد، لیاری، گارڈن، محمود آباد، لانڈھی، کورنگی، نیوکراچی، بلال کالونی اور گارڈن سمیت دیگر علاقوں میں پیش آئے ریسکیو ذرائع کے مطابق بلال کالونی سیکٹراے7 میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی جبکہ لیاقت آباد ڈاکخانہ پل کے قریب 2 شہری اور کورنگی اور لانڈھی میں فائرنگ سے2شہری زخمی ہوئے
اس کے علاوہ محمودآباد6نمبر البرکت ہوٹل والی گلی میں ایک شہری، لیاری آٹھ چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک شخص اور نیوکراچی یوپی موڑ کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ محمودآباد کے علاقے اشرف کالونی میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے